اسلام آباد 5 اگست (یو این آئی) پاکستان کے کراچی شہر میں 700 سے زیادہ آوارا کتوں کو گزشتہ دو دنوں کے دوران زہر دے کر مار ڈالا گیا اور ان کی لاشیں جگہ جگہ سڑکوں پر پڑی ہیں۔
مقامی میڈیا نے کراچی کارپوریشن کے ترجمان ستار جاوید کے
حوالے سے کہا، "کم از کم 700 کتوں کو کراچی کے جنوبی علاقے میں واقع دو جگہوں پر گزشتہ دو دنوں کے دوران مارا گیا۔
حکام کے مطابق اس ہفتے آوارا کتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت پورے شہر میں ہزاروں کتوں کو مارا گیا۔